Live Updates

حکومت بلدیاتی انتخابات جلد کرا کے اقتدار نچلی سطح پر عوام کو منتقل کرنا چاہتی ہے‘میاں محمود الرشید

ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کے تحت کروائے جائیں،سیکریٹری بلدیات کی اجلا س میں بریفنگ

بدھ 17 اگست 2022 16:49

حکومت بلدیاتی انتخابات جلد کرا کے اقتدار نچلی سطح پر عوام کو منتقل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہو ا جس میںنیا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ لانے کے لیے مختلف پہلوں پر غور و خوض کیا گیا،اجلاس میں ایم پی اے احمد خان بھچر، سپیشل سیکریٹری بلدیات اور دیگر افسران نے شرکت کی،سیکریٹری بلدیات نے مجوزہ ترامیم پر وزیر بلدیات کو بریفنگ دی اورکہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کے تحت کروائے جائیں،نئے قانون میں عام اور مخصوص نشستوں کی باہمی شرح میں توازن لانے کی ضرورت ہے،ای وی ایم کو بطور ماڈل پراجیکٹ ایک ضلع میں لاگو کرنے پر غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاکہ سابقہ قانون کو تبدیل کر کے اسے عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈھالیں گے،حکومت بلدیاتی انتخابات جلد کرا کے اقتدار نچلی سطح پر عوام کو منتقل کرنا چاہتی ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کے لیے ترامیم جلد مرتب کی جائیں ،مجوزہ ترامیم کی وزیر اعلی پنجاب اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری کے بعد اسمبلی سے قانون منظور کرایا جائے گا، ہمارا 2019کا ایکٹ عوامی امنگوں کے قریب تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات