پشاورمیں موسلادھاربارش نے نکاسی آب نظام کاپول کھول دیا

شہر بھر کی مین شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں،ٹریفک کی روانی بھی متاثر،بیشترعلاقوں میں کھڑاپانی گھروں میں داخل

بدھ 17 اگست 2022 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں مون سون کی بارشوں نے شہر کے نکاسی اب نظام کا پول کھول کے رکھ دیا شہر بھر کی مین شاہراہیں پانی میں ڈوب گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سمیت شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اندرون شہر میں بیشتر علاقوں میں گلیوں میں کھڑا پانی گھروں میں داخل ہونے سے سامان بھی خراب ہوا شہر میں جاری مون سون کی بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوا تاہم نکاسی اب کے نظام کی ابتر صورت حال کے باعث نالیوں کا گندا پانی شہر کے مختلف سڑکوں پر کھڑا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا یونیورسٹی روڈ ،ابدارہ روڈ ،اسمبلی چوک ۔

(جاری ہے)

،کارپوریشن کالونی دلہ زاک ،کوہاٹ اڈہ ،گلبہار گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول کے سامنے اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سمیت شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف جگہوں پر گاڑیوں بھی خراب ہوئے جسکو شہریوں نے اپنی مدت آپکے تحت پانی سے نکالے شہر میں نکاسی اب نظام کی ابتر صورت حال پر شہری بھی متعلقہ حکام پر برہم ہوئے اور کہا کہ وقت پر اگر نالیوں کی صفائی کی ہوتی تو شہر کی سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا نہیں رہتا ۔