Live Updates

اکبر ایس بابر نے اس اکاونٹ میں پیسے جمع کرائے اور اسی نے کیس دائر کیا،شاہ فرمان

فرد جرم عائد کرنے کے دن والد وزیر اعظم اور بیٹا وزیر اعلٰی بنے،سابق گورنر خیبر پختو نخوا

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 18 اگست 2022 14:42

اکبر ایس بابر نے اس اکاونٹ میں پیسے جمع کرائے اور اسی نے کیس دائر کیا،شاہ ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست 2022ء) تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے آفس پشاور میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نے سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی پیشی کے بعد شاہ فرمان نے کہا کہ مجھے ایک اکاونٹ کھولنے کی مد میں بلایا گیا صوبائی دفاتر کے اخراجات کے لیے یہ اکاؤنٹ کھولا گیا۔

اکاونٹ کسی شہباز شریف کا نہیں،گزشتہ 5 سال میں اس اکاؤنٹ میں صرف 20 لاکھ روپے آئے۔ اکبر ایس بابر نے سب سے پہلے اس اکاونٹ میں پیسے جمع کیے اور اسی نے کیس دائر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کے ساتھ جو کیا گیا وہ کسی اور ادارے کے ساتھ نہ ہ،ایف آئی اے کو عزت دینے کے لیے پیش ہوا ہوں،فرد جرم عائد کرنے کے روز والد وزیراعظم اور بیٹا وزیر اعلی بنے۔

(جاری ہے)

اکاونٹ میں صرف 45 ہزار روپے ماہانہ آئے،ہم نے قوم کا پیسہ اکاؤنٹ میں جمع نہیں کیا بلکہ اخراجات کے لیے پیسے آتے رہے۔ شاہ فرمان نے کہا کہ پارٹی فنڈ اور پبلک منی میں کیا فرق ہے؟مجھ سے سوالات پوچھے گئے، جبکہ ایف آئی اے نےدوبارہ نہیں بلایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ سامنے آئے گا۔ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر شاہ فرمان کو طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار ک کیا۔ عمران خان نے ایف آئی اے نوٹس کو بد نیتی قرار دے دیا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارںی جنرل انور منصور نے ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوایا۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اور اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو تحریری جواب بھجوا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ آپ کو جواب دہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات