فپواسا سندھ چیپٹر نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے لیے بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی تجویز کی پرزور مذمت

جمعرات 18 اگست 2022 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) فپواسا سندھ چیپٹر نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے لیے بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی تجویز کی پرزور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری سندھ یونیورسٹیز ایکٹ کے مطابق ہونی چاہیے جس کے تحت پروفیسر کی قابلیت والا شخص ہی وائس چانسلر کے عہدے کے لئے اہل ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فپواسا سندھ چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نصراللہ پیرزادہ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور سندھ چیپٹر کے دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں اس معاملے پر شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ۔فپواسا سندھ چیپٹر نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز کے خلاف فوری طور پر سخت احتجاج شروع کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :