Live Updates

۵شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں ،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا انکشاف

جمعرات 18 اگست 2022 23:15

۱ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ آپ کسی سے اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، لیکن کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسی بربریت کو روکنے میں بے بس! یہ ہماریلیے شرم کی بات ہے۔واضح رہے کہ عمران خان بھی بار ہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پولیس نے شہباز گل پر برہنہ کرکے تشدد کیا اور ان کی عزت نفس کو پامال کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات