ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 26 اگست 2022 12:42

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ہدایت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس کو تیز کیا جائے، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مون سون موسم میں دفاتر کی چھتوں سمیت کسی جگہ پر بارشی پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :