پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم عقیدہ ختم نبوت ؐ منایا گیا،ملک گیر تحفظ عقیدہ ختم نبوت ریلیاں،سیمینارز،کانفرنسز اور جلسے منعقد کئے گئے

بدھ 7 ستمبر 2022 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2022ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم عقیدہ ختم نبوت ؐ منایا گیا۔ملک گیر تحفظ عقیدہ ختم نبوت ریلیاں،سیمینارز،کانفرنسز اور جلسے منعقد کئے گے۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر زی شعور مسمان کی دینی،ملی،قومی ذمہ داری اور فریضہ اول ہے۔عقیدہ ختم نبوت کے خلاف عالمی سازشوں کو بے نقاب کرنا۔

حکومت اور اپوزیشن کو مل کر ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔تحفظ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی ا?نچ نہیں ا?نے دیں گے۔ کلیدی عہدوں پر قادیانیوں کی موجودگی خطرے سے خالی نہیں۔ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مل کر بھی تو ختم نبوت خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں سردار محمد طاہر ڈوگر ، محمد شریف الدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، مفتی سلیم نقشبندی، غلام محی الدین جلالی، قاری ریاض ہزاروی، شیخ محمد نواز قادری ودیگر یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی سیاسی اخلاقی طور پر کمزور کرنے کے لئے ملک میں غیر یقینی سیاسی اور مذہبی صورتحال پیدا کرکے انتشار کی سازش کی جاتی ہے، مسلمانوںکو آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کرعقیدہ ختم نبوت ?کے لیے فضا قائم کرنا ہو گی، پاکستان میں مٹی بھر بعض شرپسند عناصر مذہبی انارکی پیدا کرکے عقیدہ ختم نبوت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، مرزائیوں کو سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے بے دخل کر کے پاکستان اور اسلام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :