وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر این اے 118 ننکانہ نے رانا تنویر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا

جمعہ 9 ستمبر 2022 16:53

وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر این اے 118 ننکانہ نے رانا تنویر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان کے مطابق نوٹس کے مطابق رانا تنویر حسین نے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا تنویر حسین پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔