گٹکا ماوا اور شیشہ کے کاروبار میں ملوث تین مبینہ ملزمان گرفتار

پیر 12 ستمبر 2022 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2022ء) ضلع سائوتھ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا اور حقہ شیشہ کے کاروبار میں ملوث تین مبینہ ملزمان کر گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فہیم،طلحہ اور راشد شامل ہیں۔ملزمان کو درخشاں اورکلفٹن پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6حقہ شیشہ اور 25پیکٹ گٹکاماوا برآمد کرلیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :