لہسن کی اچھی پیداوار کیلئے 30 ستمبر تک 160کلوگرام فی ایکڑ صحت مند پوتھیوں کا استعمال کیاجائے،محکمہ زراعت

بدھ 21 ستمبر 2022 13:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2022ء) محکمہ زراعت نے کہا کہ لہسن کے کاشتکار فصل کی کاشت 30 ستمبر تک مکمل کر لیں اور اچھی پیداوار کیلئے 160 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند پوتھیوں کا استعمال کیاجائے نیز فصل کی کاشت کیلئے ایسی زرخیز میرازمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی کے نکاس کامناسب انتظام بھی ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے کہاکہ ستمبر کاآخری ہفتہ لہسن کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں اور بمپر کراپ کیلئے سود مند ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار لہسن کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبر کی گلی سڑی 20سے25 ٹن کھاد ڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3 مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعد میں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کرلیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لہسن کی گلابی اور جی ایس ون منظور شدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار نصف نائٹروجنی کھاد، ڈی اے پی و پوٹاشیم کاشت کے وقت جبکہ نصف نائٹروجنی کھاد نومبر کے مہینہ میں 15 دن کے وقفہ سے ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ پھپھوندکش زہر لگاکرکاشت سے لہسن کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے نیز 5،5مرلے کی کیاریوں کی صورت میں کاشت کے دوران زمین کی ہمواری کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :