سکیورٹی فورسز کی سوات اور لکی مروت میں کاروائی، 3 دہشتگرد ہلاک کردیے

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے. آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 ستمبر 2022 22:03

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر 2022ء) ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران سوات میں ایک دہشتگرد اور لکی مروت میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، انٹیلیجنس اطلاعات پر دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ مقابلے کے دوران ایک دہشتگر مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں سرگرم تھا۔