آر پی او کی انسدادِ دہشت گردی کے زیر ِتفتیش مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:11

آر پی او کی انسدادِ دہشت گردی کے زیر ِتفتیش مقدمات میں ملوث اشتہاری ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہامحمد اظہر اکرم کی زیر ِصدارت انسداد ِدہشت گردی کے مقدمات کی پراگرس کے حوالے سے میٹنگ ریجنل پولیس آفس میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں ضلع سرگودہا کے تھانوں میں درج انسداد دہشت گردی کے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کو جانچنے کے لیے ڈی ایس پی لیگل سرگودھا ریجن ثناء اللہ اورمتعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آر پی او محمد اظہر اکرم نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے زیر ِتفتیش مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی زیرالتوا مقدمات ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اوراشتہاری مجرمان اشتہاری کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔ان کے شناختی کارڈ بلاک کروائیں اورجائیداد کی قرقی اور نیلامی کے اقدامات کریں۔ اشتہاری مجرمان کی تصاویر کو بڑا کر کے ان کو ٹریس آئوٹ کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائیں تاکہ ان مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :