Live Updates

کے پی کے چند اضلاع میں تمباکو کی فصل پر بے رحم ٹیکس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، سینیٹر شہزاد وسیم

پیر 26 ستمبر 2022 20:40

ؔاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2022ء) ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہا کہ کے پی کے چند اضلاع میں تمباکو کی فصل پر بے رحم ٹیکس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ یہ کس کو فائدہ دیا گیا ہے ،سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ایوان بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان متفق ہوئے ہیں کہ صوبہ کے پی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،پختونوں کو چور اور بلوچستان کے لوگوں کو سمگلر کہا گیا،دس ارب کے خسارہ کو پورا کرنے کے لیے بے رحم ٹیکس لگایا گیا،اور جہاں 400ارب روپے کاٹیکہ لگانے والے چور ہیں یا ہم،پہلے افیون کی کاشت پر پابندی لگائی گئی،کہا گیا کہ اگر کاشت کی تو پھر گندم نہیں دیں گے ،تمباکو ہمارے صوبہ کی پیداوار ہے ،اور ذریعہ معاش کا کوئی اور راستہ نہیں ہے ،کے پی کے 7اضلاع میں اس فصل کی کاشت کی جاتی ہے ،آٹا ایک صوبہ میں ہزار روپے جبکہ کے پی میں 2300روپے کا مل رہا ہے ،دونوں صوبوں میں ایک جماعت کی حکومت ہے ،یہ اب کسی صورت قبو ل نہیں کہ میرا چور ،چور اور اپ کا چور زندہ باد۔

۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات