تمام محکموں کو چاہیے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کا ازالہ مقررہ مدت میں یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 30 ستمبر 2022 14:33

تمام محکموں کو چاہیے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کا ازالہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2022ء) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوکل پرسن پاکستان سٹیزن پورٹل جہلم محمد یاسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیزن پوٹل پر اب تک موصول ہونے والی 3223 شکایات میں سے 3124 شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا چکا ہے جبکہ 99 شکایات زیر التوا ہیں، پورٹل میں درج شکایات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعلیم،محکمہ صحت، سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کے سلسلہ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو چاہیے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کا ازالہ مقررہ مدت میں یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :