Live Updates

عمران خان کی غیرت جاگتی تو دفتر خارجہ کو بلا کے مراسلہ دیتے، شرجیل میمن

یہ شخص اقتدار کیلئے ہرحد پار کرسکتا ہے ، عمران خان کو لاڈلے کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے، اتنی ڈھیل کسی کو نہیں ملی، وزیراطلاعات سندھ

جمعہ 30 ستمبر 2022 21:51

عمران خان کی غیرت جاگتی تو دفتر خارجہ کو بلا کے مراسلہ دیتے، شرجیل میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی غیرت جاگتی تو دفتر خارجہ کو بلا کے مراسلہ دیتے، عمران خان نے اپنی اناکی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا، عمران خان کو لاڈلے کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے، اتنی ڈھیل کسی کو نہیں ملی، یہ شخص اقتدار کیلئے ہرحد پار کرسکتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیولیک کے بعد عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، سندھ حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے، بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کا کیس پوری دنیا میں پیش کیا، بلاول بھٹو نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان کو ایڈ نہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے،عمران خان نے ماضی میں ناکارہ فارن پالیسی کے ذریعے ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کئے، جن ممالک سے ماضی کی حکومت نے تعلقات خراب کئے ان کو بحال کیا جا رہا ہے، اب تک 3 لاکھ 62 ہزار744 ٹینٹس سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جا چکے ہیں، 10 لاکھ 60 ہزار 771 خاندانوں کو حکومت سندھ راشن بیگ دے چکی ہے،سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، اس وقت متاثرین کی مدد کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے اس طرح کی لیکس نہیں ہونی چاہئے، وزیراعظم ہاوس کی اگر کوئی آڈیو لیک آرہی ہے تو وہ باعث تشویش ہے، ان آڈیولیکس کی تحقیقات ہونی چاہئے، آج کی لیک کے بعد عمران خان کے چہرے سے نقاب اٹھ گیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ ہمارے بھائی بہن جو اس کو لیڈر سمجھ کر بیٹھے تھے ان کی آنکھیں بھی کھل گئی ہوں گی، عمران خان اس آڈیولیکس میں کہہ رہا ہے کہ ان ممالک کا نام نہیں لینا، عمران خان ڈرپوک شخص ہے، عمران خان نے ملکی وقار کے منافی کام کیے، یہ جھوٹا سائفرہے جس کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر، عمران خان کے بہروپ کا نقاب اتر چکا ہے، ان لوگوں نے مل کر اپنی کرسی کی لالچ میں اپنے عہدے کا بھی فائدہ اٹھایا، اگر آپ کی غیرت جاگتی تو آپ ان کے دفتر خارجہ کو بلاکے مراسلہ دیتے، عمران خان نے اپنی اناکی خاطر ملکی سلامتی کو داو پر لگایا، عمران خان کو آج بھی لاڈلے کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے، یہ شخص ملکی سالمیت اور ملکی اداروں کے ساتھ کھیل رہا ہے، عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ہر حد پار کرسکتاہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اتنی ڈھیل پاکستان میں کسی کو نہیں ملی جتنی اس شخص کو ملی ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات