وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ،2 اکتوبرسے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:10

وزیر ریلوے   کی زیر صدارت اجلاس ،2 اکتوبرسے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں 2 اکتوبر 2022 سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ریلوے نے یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے سے روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں میں خیبر میل ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کو 2 اکتوبر 2022 سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

5 اکتوبر 2022 سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی اپنے مقررہ روٹ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے ۔ انِ تمام ٹرینوں کواضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روزکے بعد لیا جائے گا اور بتدریج کم کیا جائے گا ۔