Live Updates

ملک کا وزیراعظم آج بھی عمران خان ہے، شیخ رشید

عمران خان مہنگائی کے خلا ف لڑ رہے ہیں، پوری قوم عمران کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران وہ ہوتا ہے، جو عوام کے دلوں پر حکومت کرے، شیخ رشید

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 2 اکتوبر 2022 21:50

ملک کا وزیراعظم آج بھی عمران خان ہے، شیخ رشید
ٹیکسلا(اردو پوائنٹ ، اخبار تازہ ترین، 2اکتوبر 2022) ملک کا وزیراعظم آج بھی عمران خان ہے۔عمران خان مہنگائی کے خلا ف لڑ رہے ہیں، پوری قوم عمران کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران وہ ہوتا ہے، جو عوام کے دلوں پر حکومت کرے، شیخ رشید ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہے ہیں، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹیکسلاجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر ہو، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑرہے ہیں، پہلے کبھی بھی اتنی عوام کو نہیں دیکھا، فتح اللہ کے پاس ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ طاقت اور مقبولیت سب اللہ نے عمران خان کو دی ہے، بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کو چھوڑ کربیرونی دورے کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات