سندھ ہائیکورٹ نے مین پوری، گٹکے، مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانے کا حکم دیدیا

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے مین پوری، گٹکے، مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں رجسٹرار ٹریڈ مارک کی جانب سے مضرصحت اشیا کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ سے زائد ٹوبیکو ٹریڈ مارک سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں تاہم یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ٹوبیکو پان مصالحہ کو کتنے سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں، البتہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ جمع کروادی جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 50 سرٹیفیکیٹ ایسے جاری کیے گئے جو بظاہرٹوبیکو پان مصالحہ سے متعلق ہیں۔عدالت نے رپورٹ کی کاپی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔سندھ ہائی کورٹ نے چھالیہ کیاستعمال اور فروخت سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلاء سے دلائل طلب کرلئے۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورآئی جی سندھ کو مضرصحت اشیافروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی سندھ کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی