ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

منگل 11 اکتوبر 2022 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2022ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل بابر افتخار بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں ۔ ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں ‘ انہوں نے کورونا کے خلاف مہم کے دوران اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بطریق احسن ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے 6 لانسرز میں کمیشنڈ حاصل کیا اور وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں جبکہ فارن اسٹاف کورس اردن سے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں ادا کیں اورآپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کو کمان کیا۔