لالہ موسیٰ، اسموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت کو سیل کردیا گیا

پیر 17 اکتوبر 2022 23:22

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2022ء) اسسٹنٹ کمشنر طلحہ نعیم تابانی نے لالہ موسی ڈنگہ روڈ پر قائم اسموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی او ماحولیات مراتب علی کے ہمراہ بھٹہ خشت پر چھاپہ مارا جہاں روایتی طریقہ سے اینٹوں کی پکائی جاری تھی اور بھٹہ خشت کا دھواں فضا کو آلودہ کررہا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ بھٹہ کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ خشت کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، زگ زیک ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی ہے کہ ماحول کو صاف رکھنے اور اسموگ کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے جارہے ہیں، ماحول کو آلودہ کرنے والی فیکٹریوں بھٹہ خشت اور گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378