تحصیل رزڑ ضلع صوابی کو سب ڈویژن دینے کی منظوری سے عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوںگے،شہرام خان ترکئی

عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر فخر ہے، شیوہ اڈا فلائی اوور سے رش میں کمی آئیگی،وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

جمعرات 27 اکتوبر 2022 22:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تحصیل رزڑ ضلع صوابی کو سب ڈویژن دینے کی منظوری سے عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ صوبائی کابینہ نے تحصیل رزڑ کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل رزڑ کی عوام کا دارنیہ مطالبہ تھا کہ تحصیل رزڑ میں ایک مستقل ڈویژن ہو جس سے عوام کے مسا،ْئل جلد حل ہوں الحمد اللہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بے شمار عوامی ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں وہی پر تحصیل رزڑ کو سب ڈویژن کا درجہ ملنا بھی ایک شاندار اقدام ہے اور مجھے اس بات کا فخر ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں صوابی مردان ڈبل روڑصوبائی حکومت کا میگاپرو جیکٹ ہے اورشیوہ اڈا فلائی اوور سے شیوہ اڈا میں رش میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔