چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت ججز کا سزائے موت کے قیدی ، خواتین اور نوعمر بچوں کی بیرکوں کا دورہ

چیف جسٹس کا نو عمر قیدی بچوں کے لیے الگ سے کورٹ متعین کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2022 22:40

چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت ججز کا سزائے موت کے قیدی ، خواتین اور نوعمر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2022ء) چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت ججز نے سزائے موت کے قیدی ، خواتین اور نوعمر بچوں کی بیرکوں کا دورہ کیاچیف جسٹس کا نو عمر قیدی بچوں کے لیے الگ سے کورٹ متعین کرنے کا حکم دیا نوعمر قیدی بچوں کی دیکھ بھال کی جانچ پڑتال کے لیے ایڈمنسٹریٹو جج تعینات چیف جسٹس نے نوعمر بچوں کے کیسز ترجیع بنیادوں پر دیکھنے کی ہدایت کے ساتھ چیف کمشنر کو جیل قیدی بچوں کے لیے اسپیشل وین مہیا کرنے کا حکم دیا اس موقع پر چیف جسٹس نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو کم عمر قیدی بچوں کے لیے اچھا آفیسر تعینات کرنے اور اردو میں ترجمہ کرکے قیدیوں کو ان کے حقوق بتانے کی ہدایت کی چیف جسٹس نے اڈیالہ جیل قیدی جن کے وکیل نہیں یا استطاعت نہیں رکھتے ان کو وکیل فراہم کرنے کا حکم دیا اس موقع پر قیدیوں نے شکوہ کیا کہ صبح چھ بجے سے انتظار کر رہے ہیں کھانا ابھی تک نہیں دیا گیا ایک کم عمر بچے نے چیف جسٹس کو بتایا کہ چوری کا کتا خریدا تھا واپس بھی کردیا ہے پھر بھی جیل میں ہوں ایک قیدی نے چیف جسٹس سے شکایات کی کہ آج بھی پیسے دیکھ کر سارے کام ہوتے ہیں منشیات بھی آتی ہیپیسے نا دیں تو یہ پھر کہتے ہیں قانون میں نہیں ہے اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے چیف جسٹس کو بتایا کہ اے کلاس ختم کردی ہے بی اور سی کلاس برقرار ہی