لاڑکانہ،محب وطن تنظیم پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی

ہفتہ 5 نومبر 2022 16:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2022ء) لاڑکانہ میں محب وطن تنظیم پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے گشت کرتی ہوئی جناح باغ چوک پہنچی جہاں رہنماؤں اور کارکنوں نے قومی پرچم ، پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین لیاقت ابڑو، سینئر نائب صدر یونس علی ابڑو، نظر حسین، راجہ منیر جتوئی، عبدالجبار شیخ، عبدالکریم جتوئی، عابد علی، طارق نعیم اعوان، مرتضیٰ عباسی، عمران جتوئی، ذیشان کوکڑ، احمد علی بلیدی، سید رستم شاہ اور دیگر نے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ پاک فوج ہمارا آن اور شان ہے کیونکہ پاک فوج نے ملک اور عوام کے لیے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام پاک فوج اور ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو بے نقاب کریں گے ۔