سگریٹ نوشی ترک کرنے والے افراد کی مدد و معاونت کیلئے منصوبہ سازی کی جائے،سول سوسائٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ

منگل 8 نومبر 2022 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2022ء) سول سوسائٹی کی تنظیموں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے والے افراد کی مدد و معاونت کےلئے صوبائی سطح پر منصوبہ سازی کی جائے ، اس حوالے سے مطلوبہ وسائل مہیا کئے جائیں اور آئندہ آنے والے مالی سال بجٹ میں اس حوالے سے خصوصی فنڈز کا اجراءکیا جائے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں انسداد تمباکو نوشی کےلئے کام کرنے والی تنظیموں کے صوبائی اتحاد کے نمائندوں زرتاشہ عابد پراگرام آفیسر بلیو وییز، ماہر نفسیات امارہ اقبال،ظہور احمد، سماجی کارکن سماجی کارکن عثمان آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں 23.9 ملین بالغ افراد تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہیں اور ہر سال 100 سے 160 اموات تمباکو نوشی سے لاحق امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں جنہیں تمباکو نوشی کے استعمال پر قابو پا کر روکا جا سکتا ہے۔