ماضی کی حکومتوں نے سیاسی مقاصد اور طول اقتدار کے لیے آئین میں ترامیم کے ذریعے وفاق کو کمزور اور بے اختیار بنانے کی سازش کی۔ خواجہ رمیض حسن

صوبائی خودمختاری کے نام پر یکساں نصاب تعلیم کو ناقابلِ تلافی نقصان اور صوبائیت لسانیت کے فروغ کو تقویت ملی۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 نومبر 2022 17:18

ماضی کی حکومتوں نے سیاسی مقاصد اور طول اقتدار کے لیے آئین میں ترامیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2022ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پیس فار آل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وفاق اور پاکستانیت کو مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائیت پرستی اور لسانیت کے نام پر تقسیم نے یکساں نصاب تعلیم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طول اقتدار اور ذاتی مفادات کی خاطر ماضی کی حکومتوں نے ائینی ترامیم کی گئیں جس کا متعلقہ سیاسی جماعتوں کو تو فوائد حاصل ہوئے لیکن وفاق کمزور اور بے اختیاری کی نہج کو جا پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کی مظبوطی اور قومی یک جہتی کے فروغ کے لیے فرداً فرداً کام کرنا ہے تاکہ ریاست کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں حقیقی کردار ادا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :