وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ضلع باجوڑ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

بدھ 16 نومبر 2022 15:48

وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے ضلع باجوڑ میں  ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2022ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع باجوڑ میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے 6 مختلف مقامات پر 52.5 کلومیٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاداور12 پرائمری سکولوں جبکہ 6 پرائمری سکولز، 17 میڈل سکولز اور 17 ہائی سکولز کی اپ گریڈیش ،سپورٹس کمپلیکس خار میں مکمل ہونے والی ہاکی ٹرف، فٹبال گرانڈ اور ہاسٹل اور سپورٹس سٹیڈیم ماموند جبکہ باجوڑ ناوگئی میں مکمل ہونے والی ریسکیو 1122 کی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، نوجونوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہے، ہم نے ضم اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 24 ارب روپے سے بڑھا کر 64 ارب کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سابقہ فاٹا کی خاصہ دار فورس اور پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا ہے،بہت جلد باجوڑ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ضم اضلاع میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے،صوبائی حکومت سرکاری خزانے سے صحت کارڈ کا خرچہ برداشت کر رہی ہے۔