ضلع مہمند دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ایک نوجوان جان بحق ،تین زخمی

بدھ 16 نومبر 2022 17:48

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2022ء) ضلع مہمند دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ایک نوجوان جان بحق تین زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مہمند کی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ میل کورونہ میں دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل لائے گئے جسمیں سے ایک زخمی خالد خان والد میر زمان سکنہ بابی خیل کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور فانی دنیا سے کوچ کرگیا ۔

جبکہ باقی تین زخمیوں رفیقِ والد دلاور دانیال والد جلیل اور زبیر والد نثار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے کر دئیے گئے ۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتا?ی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :