مرحوم مخدوم امین فہیم سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے ،پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان

پیر 21 نومبر 2022 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے پارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین و وفاقی وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں جمہوری جدوجہد کے لئے ان کی زندگی کو سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں پی پی پی بلوچستان کی قیادت نے مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سر بلند خان جوگیزئی نے کہا کہ مرحوم مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے جو سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے جمہوریت کیلئے اُن کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ سیاسی جدوجہد کی اور زندگی کی آخری گھڑی تک اپنے عہدِ وفا پر قائم رہے مرحوم مخدوم امین فہیم پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گے ۔

اس موقع پر پی پی پی بلوچستان کی قیادت نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔