Live Updates

سیشن عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا

جمعرات 24 نومبر 2022 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے سوالات کے جوابات جمع نہ کرانے پر حق دفاع ختم کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکلا سے محمد شہبازشریف کے سوالات پر جواب طلب کر رکھا تھا۔عدالت میں محمد شہبازشریف کے وکیل سعد صبغت اللہ کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے۔ عدالت نے مزید سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی۔ محمد شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنا ختم کرنے اور پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔ عمران خان کیخلاف 8جولائی 2017کو ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات