Live Updates

وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ،زخمی ہونے کے باوجود دھرنے دینگے،قاسم خان سوری

مین لیڈر شپ سمیت اعظم سواتی پر ظلم کیا گیا،ہم سب پر غداری سمیت توہین رسالت کے کیسز دائر کئے گئے ،سائفر میں نے خود دیکھا ، ہمیں غلام بنادیاگیا ہے، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 25 نومبر 2022 23:05

وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ،زخمی ہونے کے باوجود ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم سب پر غداری سمیت توہین رسالت کے کیسز دائر کئے گئے جب کوئی کرپشن کے کیسز سامنے نہیں لاسکے تو مائنس ون کا فارمولہ اپنایا گیا،وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی آج بھی خان صاحب زخمی ہیں لیکن اس کے باجود دھرنے دینگے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو حقیقی آزادی مارچ کے لئے قافلے کی روانہ سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے کہی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مین لیڈر شپ سمیت اعظم سواتی پر ظلم کیا گیاہم سب پر غداری سمیت توہین رسالت کے کیسز دائر کئے گئے جب کوئی کرپشن کے کیسز سامنے نہیں لاسکے تو مائنس ون کا فارمولہ اپنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا 9 سیٹوں میں سے 8 عمران خان جیت گئے وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی آج بھی خان صاحب زخمی ہیں لیکن اس کے باجود دھرنے دینگے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر سے کارکنان کوئٹہ قافلے میں شرکت کررہے ہیں عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں بجلی گیس ناپید اور غریب عوام کو آٹا بھی میسر نہیںہے ۔ انہوں نے کہاکہ سائفر میں نے خود دیکھا ، ہمیں غلام بنادیاگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات