نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بھی ریٹائرمنٹ لینے پر غور، دونوں افسران کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا، آرمی چیف کے تعیناتی کی سمری میں بھی ان سینئر فوجی افسران کے نام شامل تھے
محمد علی جمعہ 25 نومبر 2022 20:01
(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، انہیں اگلے سال 27 اپریل کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم اب انہوں نے رواں سال ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے بھی ریٹائرمنٹ لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں پانچویں سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، وہ ماضی میں آئی ایس آئی چیف رہ چکے، جبکہ اس وقت ان کے پاس کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ ہے۔ واضح رہے کہ 22 نومبر کو جی ایچ کیو کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے 6 ناموں پر مشتمل سمری وزارت دفاع کو بھجوائی تھی۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو 27 نومبر کو ریٹائر ہو جانا تھا، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ان کی ریٹائرمنٹ ایک سال کیلئے موخر کر کے انہیں نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مزرا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ روز صدر مملکت کو پاک فوج کی نئی تعیناتیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، جس پر عارف علوی کی جانب سے دستخظ کر کے سمری منظور کر لی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.