Live Updates

زرتاج گل کا مریم نواز کو کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کا چیلنج

عمران خان کی شیرنی تمہیں گھر میں گھس کر شکست دے گی‘ رہنما پی ٹی آئی

اتوار 27 نومبر 2022 11:00

زرتاج گل کا مریم نواز کو کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کا چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کھلا چیلنج دے دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی رہنماء زرتاج گل نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کم ظرف کے لئے عمران خان کی ایک ٹائیگرس ہی کافی ہے، مریم نواز کوئی بھی حلقہ چن لے اور اپنی مرضی سے پاکستان کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑے، اس کو وہیں شکست فاش دوں گی، عمران خان کی یہ شیرنی تمہیں گھر میں گھس کر شکست دے گی۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کا یہ ردعمل نائب صدر ن لیگ کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور ایک کے بعد ایک ڈرامہ سب ناکام ہو گئے، سچ یہی ہے عمران خان کا سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان اور نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان سب بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات