Live Updates

خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ

کل صبح سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی،جس دن تمام خواتین احتجاج کے لیے نکل آئیں آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 نومبر 2022 14:34

خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرضمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ملک کہاں کھڑا ہے اور نوازشریف صاحب بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کر رہے ہیں۔

فاشسٹ اور ظالم حکومت میں پولیس خواتین کو گھسیٹ رہی ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کی گئی۔خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔جس دن تمام خواتین احتجاج کے لیے نکل آئیں آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔قبل ازیں ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بغض عمران میں خواتین سے متعلق بیہودہ زبان استعمال کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے متعلق بیہودہ زبان استعمال کی۔ پی ڈی ایم سربراہ بغض عمران خان میں اپنی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد عالم دین فضل الرحمان اسلام کی اصل تعلیمات سے نابلد ہے۔ انہوں نے کہا عورتوں کو عزت کا مقام دینے والے دین کے ایسے ٹھیکیدار اسلام کی توہین کرتے ہیں۔

عورتوں کی کردار کشی والے خود کرپشن اعظم کی بیٹی کے حق میں بیت کیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا ہر جلسہ اور تمام عوامی سروے اس کی گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستان کی عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ انشائاللہ اب قوم کو چوروں، لٹیروں اور غاصبوں کی حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات