امریکا نے القاعدہ، ٹی ٹی پی کے 4 رہنما دہشت گرد قرار دے دیئے
اس بات کو یقینی بنانا ہوگا افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے،امریکی وزیرخارجہ
جمعہ 2 دسمبر 2022 11:10
(جاری ہے)
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں قاری امجد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرنے والے گروپ کے سربراہ ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں سرگرم دہشت گردوں کا مقابلہ بھرپور طور پر کرے گا۔امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان پھر سے دہشت گردوں کا گڑھ نہ بنے۔دہشت گرد قرار دیے جانے کے اعلان کے بعد متذکرہ افراد کی امریکہ جائیدادیں ضبط تصور ہوں گی اور کسی بھی شہری کو ان کے ساتھ لین دین کی اجازت نہیں ہو گی۔خیال رہے امریکہ اور نیٹو کی فوجیں تقریباً 20 سال تک افغانستان میں موجود رہیں اور پچھلے سال ہی انخلا کیا ہے جس کے بعد پھر سے طالبان کی حکومت قائم ہوئی ہے۔انخلا کے بعد بھی امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے جبکہ طالبان پر بھی ایسے الزامات لگ رہے ہیں کہ وہ پھر سے اپنے پچھلے دور حکومت کے طور اطوار کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پچھلے کچھ عرصے میں وہاں کئی دھماکے بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری میں ملوث ہے جبکہ چند روز پیشتر ہی کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو مہم کی سکیورٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی بس کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔اس واقعے کی ذمہ داری چند گھنٹے بعد ٹی ٹی پی نے قبول کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.