سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پلان دے دیا

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:35

سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پلان دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

یاد رہے کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت کا تسلسل ہے۔ ڈپازٹ کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا اور COVID-19 جیسی وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی اثرات کا سامنا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نیز بیرونی شعبوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔یاد رہے کہ شاہی ہدایات پر عمل در آمد کرتے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ گزشتہ سال نومبر 2021 میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔