قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک کرلیا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) افغان شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکانٹ ہیک کر لیا گیا۔قونصل خانے کے ٹوئٹر اکانٹ کی جانب مشن کی عارضی بندش کے بارے میں ٹوئٹ کیا گیا جس کے فورا بعد ہی قونصل جنرل طارق علی نے تصدیق کی کہ پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکانٹ ہیک کرلیا گیا تھا جسے فوری طور پر بحال کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے ایک روز قبل ہی صحافی انس ملک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستان قندھار میں اپنا قونصل خانہ دو دن کے لیے بطور احتجاج بند کر دے اور طالبان حکومت پر زور دے کر کہ وہ ٹی ٹی پی(تحریک طالبان پاکستان)کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں نہ دے اور اس ضمن میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا پہلا قدم ہوسکتا ہے۔تاہم قونصل جنرل نے فوری طور پر وضاحت کی کہ اکانٹ ہیک ہو گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پیر کے روز اپنے جنگجوں سے کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مبینہ بلا تعطل کارروائیوں کی وجہ سے ملک بھر میں حملے کریں۔جبکہ پاکستان نے افغانستان سے کہا کہ وہ سرحد کے اس طرف ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔