نیشنل فیزکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ 2022 میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے

دفاعی چیمپیین بھاولپور پی ڈی نے محمد نعمان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سرگودھا کو 10 وکٹوں سے ہرکر فاتحانہ آغاز کردیا

اتوار 4 دسمبر 2022 18:25

ملتان /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) دفاعی چیمپین بہاولپور پی ڈی اپنے کپتان محمد نعمان کی شاندار ناقابل شکست نصف سینچری 59 کی بدولت حریف سرگودھا پی ڈی کو 10 وکٹوں میں شکست دے کر نیشنل فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ 2022 میں فاتحانہ آغاز کردیا ۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اور انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس، شاہد آفریدی فانڈیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعان سے پکستان کے 5 شہروں میں جاری نیشنل چیمپئن شپ کے ناک مرحلے کے پہلے میچ میں ڈِرنگ اسٹڈیم بھاولپور میں سرگودھا نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 119رنز بنائے ۔

ظفر حسین نے 27 اور وقار عامر نے 25 رنز اسکور کئے۔ کاشف عباس اور محمد آصف نے دو دو وکٹیں لیں ،جواب میں بہاولپور نے مطلوبہ 120 بغیر کسی وکٹ نقصان پر 8.4 اورز میں حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان محمد نعمان ن 59 اور محمد شہزاد نے 49 رنز بنائے ۔ گزشتہ چیمپین شپ کے بیسٹ پلیر محمد نعمان نے اپنی شاندار کاکردگی کے سلسلے جاری رکھتے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

جی پارک کرکٹ گرانڈ سیالکوٹ میں۔ دوسرے میچ میں لاہور پی ڈی نے بھی سیالکوٹ پی ڈی کو 10وکٹوں مات دے دی۔ سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کی اور 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 140رنز بنائے۔ لقمان نے 31 اور عبالمنان 23 رنز بنائے ۔ شہریار نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ عبداللہ نے صرف 12 رنز کے بدلے 3 وکٹیں لیں۔۔ جواب میں لاہور نے بغیر وکٹ کھوئے پر145رنز 10.4 گیندوں پر بناکر 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی ،فاتح ٹیم کی جانب سے محمد شہباز نے 36 گیندوں پر 12چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنائے جبکہ محمد یاسر اجمل نے 31 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 49 رنز ناٹ آٹ اسکور کیے ۔

محمد شہباز آف دی میچ رہے۔ خان اسپورٹس اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے میچ میں پشاور پی ڈی نے فاٹا پی ڈی 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاٹا پی ڈی نے پہلے بیٹنگ کی مقررہ 20 ۱وورز میں 8 وکٹیوں کے خسارے پر 119 بنائے۔ تاقب خان نے 49 رنز جبکہ اسد خان نے 36 رنز ناٹ آٹ اسکور کیے۔ آصف خان اور اسد اللہ نے 2 - وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں پشاور پی ڈی نے مطلوبہ ہدف 122 رنز 8 وکیں گننواں کر فتخ حاصل کی۔ محمد عدیل 44 کی عمدہ باری لی جبکہ ظاہر احمد نے 26 رنز بنائے ۔فاٹا کے ولی محمد کی 29 رنز کے عوض 4 جبکہ اسد خان کی صرف 5 رنز کے عوض 2 وکٹیں بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی، پشاور کے عدیل خان مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔