Live Updates

نواز شریف اپنا علاج کرانے گئے ہیں اور علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے،شاہد خاقان عباسی

ہم نے مشکل حالات میں سخت فیصلے کئے،ہماری حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے،سابق وزیر اعظم

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 5 دسمبر 2022 11:00

نواز شریف اپنا علاج کرانے گئے ہیں اور علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے،شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین ۔ 05 دسمبر 2022ء) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف علا ج کرانے گئے ہیں،علاج کروا کر واپس آئیں گے،عمران خان اور ان کی جماعت نے پورا زور لگایا لیکن کوئی کیس ثابت نہیں کر سکے۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں سخت فیصلے کئے،ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے،ہماری حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

آجکل اعتراف کا زمانہ ہے،سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی اعتراف کر لیں،ہمارا مجرم نیب کا سابق چیئرمین ہے،ہم نے حساب لینا ہے۔ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں،اس ادارے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نیب کو سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا گیا،موجود ہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے۔

نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں،نیب قوانین کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرلے لیکن عمران خان دباؤ ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے۔پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت کیلئے بہت کم فرق ہے جو پورا کیا جاسکتا ہے تاہم معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا؟ کسی کے پاس گارنٹی ہے الیکشن سے سیاسی استحکام آجائے گا؟ ان کی غلط فہمی ہے حکومت 27 کلومیٹر کی نہیں پاکستان کی ہوتی ہے، یہ تمام خرابیاں عمران خان کی پیدا کرد ہ ہیں،ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ شاہد خقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہر صوبے میں آپ کی حکومت ہو ملک ایسے ہی چلتے ہیں،نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا،سیاست سے باہر کیا گیا مگر وہ آج بھی سیاست کا محور ہیں،نوازشریف علاج کرا رہے ہیں وہ اپنے وقت پر واپس آ جائں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات