اہم عہدوں پر قادیانی افسران کی تقرریاں ملک دشمنی ہے‘ مجاہد عبد الر سو ل

منکرین ختم نبوت قانونی دائروں سے باہر نکلنے کی کوشش کر ینگے تو ہم محاسبہ کرینگے‘صدر سنی تحریک پنجاب

پیر 5 دسمبر 2022 14:41

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ اہم عہدوں پر قادیانی افسران کی تقرریاں ملک دشمنی ہے،قادیانی اسلام اور ملک کے غدار ہیں، حکومت حساس عہدوں پر قادیانی افسران کی تقرریوں سے باز رہے،منکرین ختم نبوت قانونی دائروں سے باہر نکلنے کی کوشش کر ینگے تو ہم محاسبہ کرینگے۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے سنی تحریک و سن پورہ شاد باغ کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سنی تحریک کے علامہ سر فراز سیا لو ی، مفتی عبد الجلیل قادری، قار ی عنصر سلطانی، مفتی شفا قت علی ہمدمی، مو لانا عبدالمر تضی فردو سی، شان علی، حاجی رانا محمد حسین ، حا جی رانا محمد اعجاز،محمد علی چاند، محمد حسن بھٹی، محمد علی سیا لو ی، محمد شر جیل سیالو ی اور محمد عبید الرحمن بھٹی سمیت دیگر رہنما ئو ں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ قاد یانی پاکستان اور اسلام دو نو ں کے دشمن ہیں، قادیانی قرآن و سنت، اجماع امت اور 73 کے پاکستانی آئین کی رو سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں، پاکستان کاآئین اس با ت کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی بھی قلیدی عہدے پر قادیانیوں کو تعینا ت کیاجائے،قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اس لئے قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والا اسلام اور آئین کا غدار ہے۔

انہوں نے کہاکہ کلیدی عہدو ں پر فائز مرزائیوں کے ذمہ دار افراد ملک وملت کے مفادات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہی وجوہات کی بنا پر مرزائیوں کا کلیدی مناصب پر برقرار رہنا صرف مذہبی نقطہ نظر سے نہیں، بلکہ ملک کی اکثریت کے معاشی، سماجی، معاشرتی مفادات کے تحفظ او رملک وملت کی سا لمیت کے لحاظ سے بھی تشویش ناک ہے۔