چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی حاجی صادق ادوزئی کے بھائی کی انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

منگل 6 دسمبر 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حاجی صادق ادوزئی کے بھائی کی انتقال پر ان کے رہائش گاہ جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔چیئرمین سینیٹ نے حاجی صادق ادوزئی کے بھائی کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ اس موقع پر سینیٹر پرنس عمر احمدزئی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر افنان اللہ خان، اور حاجی ہدایت اللہ خان بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :