Live Updates

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کےنا اہلی فیصلہ کے خلاف عمران خان کی درخواست میں حتمی دلائل طلب

جمعرات 8 دسمبر 2022 16:19

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کےنا اہلی فیصلہ کے خلاف عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کےنا اہلی فیصلہ کے خلاف عمران خان کی درخواست میں حتمی دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی ظفر ، الیکشن کمیشن کے وکلاء کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا سے استفسار کیاکہ کیا آپ کا ریفرنس تھا ؟، جس پر محسن شاہ نواز رانجھانےکہاکہ ہم نے درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی،سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دیں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات