Live Updates

عمران خان بھائیوں جیسے ہیں ،آڈیو کے خلاف عدالت جا ئوں گی،عائلہ ملک

جمعہ 23 دسمبر 2022 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک نے کہا ہے کہ عمران خان بھائیوں جیسے ہیں ،آڈیو کے خلاف وہ عدالت جائیں گی،گزشتہ روز عائلہ ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انکے بھائی ہیں اور اس پر گندی آڈیو پر انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کرینگی،عائلہ ملک نے مزید کہا کہ گندی آڈیو بھی وہی ریلیز کر رہے ہیں جو کہ ایک شہید لیڈر کی بھی کردار کشی کرتے رہے ہیں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفرملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات