شیخ حمدان نے دبئی کے بدلتے دن رات کی دلکش ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو میں شیخ زید روڈ اور دبئی کے مشہور مقامات جیسے برج خلیفہ اور ایڈریس اسکائی ویو کا منظر دکھایا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 27 دسمبر 2022 09:06

شیخ حمدان نے دبئی کے بدلتے دن رات کی دلکش ویڈیو شیئر کردی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 دسمبر 2022ء ) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کے بدلتے دن رات کی دلکش ویڈیو شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دبئی شہر کی رات اور دن کی سحر انگیز خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے، دبئی کے ولی عہد کی جانب سے شیئرکی گئی 34 سیکنڈ طویل اس ویڈیو میں شیخ زید روڈ اور دبئی کے مشہور مقامات جیسے برج خلیفہ اور ایڈریس اسکائی ویو کا منظر دکھایا گیا ہے، دبئی کے ولی عہد نے ٹائم لیپس کی ویڈیو پوسٹ کی، جسے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے ایک طرف کا منظر رات کے وقت چمکتی ہوئی روشنیوں اور دبئی کی سڑکوں کو دکھاتا ہے تو دوسری طرف دن کے وقت ابر آلود آسمان اور مصروف سڑک کی منظرکشی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

 
بتایا گیا ہے کہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اسے تقریباً 71 ہزار سے زیادہ لائکس اور سینکڑوں تبصرے ملے، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو "خوبصورت" قرار دیا، ان میں سے ایک صارف نے لکھا کہ بہت حیرت انگیز، یہ دبئی کا بہت ہی خوبصورت شہر ہے۔ اپنے تبصروں میں کچھ صارفین نے تو دبئی جانے کی خواہش بھی ظاہر کی اور اس سلسلے میں ایک صارف نے لکھا کہ دبئی میری لسٹ میں ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بارہا اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ اس طرح کے مناظر کی ویڈیوز شیئرکی ہیں جن میں وہ اکثر دبئی کے موسم، چاند اور دنیا بھر کے مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔