ٹنڈوالہ یار:دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

بدھ 4 جنوری 2023 22:57

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2023ء) دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی حدوں میں واقع حیدرآباد روڑ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ٹنڈوجام واپڈا کا ملازم رب ڈنو موقع پر ہی جانبق ہوگیا جبکہ ٹنڈوالہ یار کے علاقے جروار موری میں گھر کی تعمیر کے دوران 22 سالہ مزدور شجاعت مگھاڑ جو کہ ٹنڈوالہ یار شہر کے علاقے ولی داف خاضخیلی کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا پولیس نے مذکورہ دونوں واقعات میں جانبحق ہونے والوں کی ضروری کارروائی کے کے بعد ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :