اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا گزشتہ روز سوہاوہ شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ۔ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 6 جنوری 2023 16:52

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا گزشتہ روز سوہاوہ شہرکے مختلف علاقوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا گزشتہ روز سوہاوہ شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ، رکشہ سٹینڈ کی منتقلی، فلٹریشن پلانٹ کی بحالی سمیت بازار کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ایم او ائی سہیل اشرف اور انکروچمنٹ انسپیکٹر راجہ شہزاد اور دیگر عملے کے ہمراہ سوہاوہ شہر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا اور سوہاوہ مین چوک بلاک رہنے کی جو مین وجہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ تھی اس کی منتقلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا اور اسے فوری طور پر جی ٹی روڈ کے دوسری طرف منتقل کرنے کی ہدایت کی، مزید اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے نجی این جی او کی جانب سے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور اس کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دھانی کرائی  اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے حوالے سے سینٹری انسپکٹر کو شہر میں میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :