پشاور میں رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ

میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رہنما پی ٹی آئی ناصر خان موسیٰ زئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 8 جنوری 2023 21:59

پشاور میں رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جنوری 2023ء ) پشاور میں رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی ناصر خان موسیٰ زئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ہوں۔

(جاری ہے)

جیو نیوز سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ اپنی خیر منانے کا میسج بھیجا تھا، محمود خان کے میسج کےعلاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی تھی اور جلد جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کااعلان کیا تھا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسیٰ زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔ ناصر خان موسیٰ زئی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 29 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔