اسد عمر سے امیدوار حلقہ این اے 140 راجہ طالع سعید خان کی ملاقات

پیر 16 جنوری 2023 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر سے امیدوار حلقہ این اے 140 راجہ طالع سعید خان نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عارفوالہ کی مقامی سیاست اور عوامی رابطہ مہم پر گفتگو ہوئی ۔ راجہ طالع سعید نے کہا کہ الحمداللہ ہمارے حلقے میں پارٹی مکمل طور پر متحرک ہے اور لیگ کا صفایا یقینی ہے۔