ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

پیر 16 جنوری 2023 22:54

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کی کارروائی،  3 ملزمان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2023ء) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹر یفکنگ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں لیاقت ارسلان، محمد روف اور محمد سرفراز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان بغیر اوور سیز ایمپلائمنٹ لائسنس کے بیرون ملک ملاز مت کا جھانسہ دے کر عوام سے پیسے بٹور رہے تھے، ملزمان بیرون ممالک امیگر یشن کے نام پر عوام سے پاسپورٹ بھی وصول کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے 60 پاکستانی پاسپورٹس، لیٹر ہیڈ، ویز یٹنگ کارڈز اور متعدد پاسپورٹس کی کاپیاں بر آمد کر لی گئیں۔ ملزمان کو مین رجحانہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف امیگریشن آر ڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :