رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو 14 جنوری کو ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا ہے، ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی

منگل 17 جنوری 2023 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2023ء) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو 14 جنوری کو ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ این اے 148 خانیوال سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے دفعہ 141 دفعہ 420 اور دفعہ 466 اور دفعہ 461 کے تحت اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا تھا۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن کی جانب سے ضمانت کی فراہمی کے بعد انہیں 14 جنوری کو رہا کردیا گیا ہے۔