کوٹلی ،عوامی ردعمل کام کر گیا،محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے آٹے کی پرانی قیمت بحال کردی

منگل 17 جنوری 2023 15:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2023ء) عوامی ردعمل کام کر گیا،محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے آٹے کی پرانی قیمت بحال کردی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع کوٹلی سردار ثاقب نے بھی آٹا پرانی قمیت پر فروخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں تفصیلات کے مطابق 14 جنوری کو حکومت آزاد کشمیر نے سرکاری آٹے کی قیمت میں 12 سو روپے من اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر عوام کی طرف سے شدید ردعمل پر 16 جنوری کو کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں آزاد کشمیر میں آٹا پرانی قیمت پر ملے گا سیکرٹریٹ خوراک سے گزشتہ روز 17 جنوری کو سیکرٹریٹ خوراک سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 11386/97 کے مطابق 30 اپریل تک آٹے کی قیمت حسب سابق بحال رکھنے کی منظوری دے دی گئی ادھر ضلع کوٹلی کے ڈی ایف سی سردار ثاقب نے بتایا کہ گزشتہ روز سے نکیال گوئی ،دندلی ،کھوئی رٹہ سمیت دیگر علاقوں کے ڈپو اور پرمٹ ہولڈرز کو بھی پرانی قمیت 1245 روپے میں 20 کلو آٹا کی تھیلی فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کردی ہے عوامی حلقوں میں حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ خوراک آزاد کشمیر آٹے کی پرانی قمیت بحال کرنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی-

متعلقہ عنوان :